Tuesday, 8 May 2012

INTERVIEW OF WADERA GHULAM NABI SHAMBANI BUGTI



تما م بگٹی قبائیل براہمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اظہار کرچکے ہیں وڈیرہ غلام نبی شمبانی 

بلوچستان تو کجا اگر وہ یہاں آجائیں تو انہیں کونسلر کی سیٹ بھی نہیں ملے گی چیف آف شمبانی بگٹی قبائیل کی روز نامہ صدائے غازی سے خصوصی گفتگو 
ڈیرہ بگٹی(بیورو رپورٹ) تمام بگٹی قبائیل براھمدغ بگٹی سے لا تعلقی کا اظہار کرچکے ہیں موصوف میڈیا میں آکے اپنے گناہوں کو صاف نہیں کرسکتے اگر وہ یہاں آئیں گے تو وہ ہمارے تمام قبائل کے مجرم ہیں 
انہوں نے اپنے دہشتگردوں کے ذریئعے بیگناہ بگٹی قبائل کو شہید کروایا انکے ساتھ بلوچی قبائلی روایات کے تحت سلوک کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار شمبانی بگٹی قبیلے کے چیف وڈیرہ غلام نبی شمبانی بگٹی نے روز نامہ صدائے غازی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ براھمدغ بگٹٰ نے ہر قبیلے سے کئی بگناہ افراد کو بارودی سرنگوں کے ذرئعے شہید کروایا کس طرح یہاں کے عوام انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب انہیں چاہیئے کہ وہ توبہ تائب ہوکر اور اگر وہ یہاں آئے تو ہم قبائلی رواییات فیصلہ دیا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا کیوں کے بگٹی عوام ان سے نفرت کرتے ہیں ۔ آزادی تو دور کی بات ہے وہ یہاں پہ کونسلر کا الیکشن بھی جیت نہیں سکتے ۔ انہیں اور جمیل اکبر بگٹی کو دعوت دیتے ہیں وہ یہاں پہ آئے اگر ڈیرہ بگٹی میں ریفرنڈم کے تحت وہ جیت گئے تو پھر وہ آزاد بلوچستان کی بات کریں ۔ یہ کہنا احمقوں کے جنت میں رہنے کے مترادف ہے 
جب تک کہ بلوچ عوام غیرت مند بگٹی قبیلے کا ایک بھی فرد ذندہ ہے انکے ناکام منصوبے ناکام ہی رہیں گے اور پاکستان کو کئی مائی کا لال توڑ نہیں سکتا ۔ انکا کہنا تھا کہ روزنامہ صدائے غازی کی اشاعت سے ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اب کوئی بھی مائی کا لال یہاں پہ ہماری آواز کو بند نہیں کرسکتا اور ہم سب ایک ہیں اور ملک اور قوم کی دفع کی خاطر ہم نے جانو ں کا نظرانہ دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ میرا بھائی جو کہ بیگناہ تھا وہ بارودی سرنگ کے ذریئعے براھمدغ بگٹی نے شہید کروایا پرواہ نہیں ہم آگے بڑھیں گے ۔انہو ںے کہا کہ باہر بیٹھ کہ باتیں کرنا آسان ہے اگر وہ بلوچ قوم کے حقیقی وارث ہوتے تو وہ یہاں پہ ہوتے ۔ایک سوال پہ کہ کیا براھمدغ بھارت کچھ دنوں پہلے گئے تھے تو وڈیرہ غلام نبی بگٹی کا کہنا تھا کہ براہمدغ اور انکی پارٹی اور مسلح تنظیم بی آر اے کو بھارت ہی سپورٹ کر رہا ہے اس میں کوئی شک اور شبے والی بات نہیں لیکن یہاں کے نڈر اور دلیر قبائل نے بھارتی منصوبے کا خاک میں ملادیا ہے ہمارے لوگوں نے :اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اب تک کئی سو افراد ان دہشتگردوں کے دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں 

No comments:

Post a Comment